Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan

balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs | Student Results - Jobs In Balochistan - Apply now by visiting Jobs In Balochistan

جولائی کا پہلا دن ہی قیامت خیز، ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد کی موت ، کیسز بھی 4ہزار سے زائد


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد four ہزار 395 ہو گئی ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید four ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کی رپورٹ کے

مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 76 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 84 ہزار 640، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598، بلوچستان میں 10 ہزار 476، اسلام ا?باد میں 12 ہزار 912، آزادکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 762 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 377، خیبر پختونخوا میں 951، اسلام ا?باد میں 128، گلگت بلتستان میں 26، بلوچستان میں 121 اور ا?زاد کشمیر میں 30 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The submit جولائی کا پہلا دن ہی قیامت خیز، ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد کی موت ، کیسز بھی 4ہزار سے زائد appeared first on Life Ideas.



Supply hyperlink

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan © 2020