Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan

balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs | Student Results - Jobs In Balochistan - Apply now by visiting Jobs In Balochistan

حکومت کی قومی اسمبلی میں اکثریت خطرے میں ، جہانگیر ترین کو بیرون ملک کیوں جانے دیا گیا ، وہ پی ٹی آئی کا کونسا راز جانتے ہیں ؟حیرت انگیز انکشاف


ن لیگ کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے باہر جانے دیا،جبکہ سنیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ان کی اکثریت خطرے میں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران

خان ان چیزوں کا کریڈٹ لیتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے ایک سال میں مسئلہ کشمیر کا بیڑہ غرق کردیا، کشمیر پر ہماری بڑی قربانیاں ہیں لیکن عمران خان نے اس پر سرینڈر کردیا، انہوں نے ہندوستان کو سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے 184ووٹ دلوائے، حکومت کم ازکم کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد توکرے، ہر جگہ مسلمانوں کا تحفظ ریاست مدینہ کی کمٹمنٹ تھی ہم کشمیری مسلمانوں کیلئے آوا ز نہیں اٹھارہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی اپنی انکوائری رپورٹ میں چینی مافیا کاسربراہ جہانگیر ترین کو قرار دیا گیا جسے انہوں نے بھگادیا، جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لئے اسے

باہر جانے دیا، یہ جہانگیر ترین کی مخالفت کر کے دیکھیں وہ ان کے کپڑے اتار دے گا، چینی انکوائری رپورٹ کے مطابق حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کا شائع ہونا قانون کے تحت لازم تھا، ن لیگ نے 2017ء میں تمام کمیشنوں کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے قانون بنایا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پچھلے سات آٹھ سال سے ثبوتوں کی بات کررہے ہیں پیش کیوں نہیں کرتے، عمران خان باتوں کے بجائے قرضہ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرے، عمران خان کو سمجھ نہیں ہے لوگ جو بتاتے ہیں اس پر یقین کرلیتے ہیں، جو لوگ عمران خان کو یہ باتیں بتاتے ہیں جس دن اقتدار گیا وہ ان کا ٹیلیفون نہیں اٹھائیں گے۔عمران خان لوگوں کو پہچانیں اور منتخب لوگوں کو آگے لائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ہماری قرارداد پر تمام حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ایک رکن کے بھی سائن ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ نجکاری ن لیگ نے کی ہے، خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کا بڑا حامی ہوں، ان اداروں کی نجکاری اس وقت کی جائے جب مارکیٹ ٹھیک ہو، ایوی ایشن انڈسٹری گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہے، اس وقت پی آئی اے کی نجکاری یا اپنے ہوٹلزبیچنے جائیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔

The post حکومت کی قومی اسمبلی میں اکثریت خطرے میں ، جہانگیر ترین کو بیرون ملک کیوں جانے دیا گیا ، وہ پی ٹی آئی کا کونسا راز جانتے ہیں ؟حیرت انگیز انکشاف appeared first on Life Tips.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan © 2020