Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan

balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs | Student Results - Jobs In Balochistan - Apply now by visiting Jobs In Balochistan

چینی فوج نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی


چین کی فوج کے ریسرچ یونٹ نے ایک بائیو ٹیک کمپنی کی معاونت سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جسے ایک سال کیلئے استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔قومی موقرنامے جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی فوج کے ریسرچ یونٹ کی جانب سے

تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کو فوجی جوانوں پر استعمال کیلئے منظوری دیدی ہے تاہم یہ منظوری صرف ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔ ویکسین کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک سال کے بعد معیاد میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ ویکسین کی تیاری میں چینی فوج کی معاونت کرنے والی کمپنی کینسینو بائیولوجکس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس ویکسین کے کافی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔یہ ویکسین کینسینو بائیولوجکس اور ملٹری میڈیکل سائنسز کے ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

The post چینی فوج نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی appeared first on Life Tips.



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Balochpage | Government Jobs | Balochistan Jobs - Jobs In Balochistan © 2020